ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میڈیکل کالجوں میں داخلہ کی منظوری: عدالت نے لوڑھا کمیٹی کو لے کر دائر پٹیشن مسترد کی

میڈیکل کالجوں میں داخلہ کی منظوری: عدالت نے لوڑھا کمیٹی کو لے کر دائر پٹیشن مسترد کی

Wed, 07 Sep 2016 12:31:50    S.O. News Service

نئی دہلی6؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا))سپریم کورٹ نے آج وہ پٹیشن مسترد کر دی جس الزام لگایا گیا کہ عدالت عظمی کی طرف سے مقرر سابق چیف جسٹس آرایم لوڑھا کی صدارت والی نگرانی کمیٹی نے ایم سی آئی اور وزارت صحت کی نا منظوری کے باوجود کئی میڈیکل کالجوں کے طلبہ کی رسائی کی اجازت دے دی۔جسٹس اے آر دوے اور جسٹس ایل ناگیشور کی بنچ نے اس دلیل کو مسترد کر دیا کہ کمیٹی ہندوستانی طبی کونسل کے کام کاج پر نگرانی کے دائرہ کار کے دائرے سے باہر گئی اور اس نے سو سے زیادہ میڈیکل کالجوں کو ان مراکزکااندازہ کئے بغیر داخل شروع کرنے کی منظوری دی۔عدالت عظمی نے مفاد عامہ کی عرضی دائر کرنے والے ڈاکٹرآنندرائے سے جسٹس لوڑھا کمیٹی کو ایک میمو کے حوالے کرنے کیلئے کہا۔ویاپم گھوٹالے میں پکڑا کرنے کا دعویٰ کرنے والے رائے کو آج کھچا کھچ بھرے عدالتی کمرے میں مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا جب بنچ نے ان کے بغیر کسی بغض والیدرخواست گزار ہونے کا پتہ لگانے کیلئے ان سے سوال جواب کئے۔جب رائے عدالت کے کمرے میں رو پڑے تو بنچ نے کہاکہ جذباتی مت ہوئیے۔ہم صرف کچھ چیزوں کا پتہ لگانا چاہتے ہیں۔رائے نے اپنی پٹیشن میں تین رکنی نگرانی کمیٹی پرایم سی آئی کے کام کی نگرانی کے تعین کے کام سے باہر قدم رکھنے کا الزام لگایا تھا۔اس سے پہلے، ایک آئین بنچ نے آئین کے آرٹیکل142کے تحت غیر معمولی طاقتوں کا استعمال کیا تھااورایم سی آئی کام کاج پرنگرانی کیلئے تین رکنی نگرانی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا تھا۔


Share: